ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں دن دہاڑے چوروں نے گھر میں گھس کر مچائی لوٹ۔ لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی کے ساتھ چور ہوگئے فرار

بنٹوال میں دن دہاڑے چوروں نے گھر میں گھس کر مچائی لوٹ۔ لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی کے ساتھ چور ہوگئے فرار

Mon, 18 Nov 2019 13:07:05    S.O. News Service

بنٹوال18/نومبر (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے کیلاگینا تھمبے گاؤں میں گرام پنچایت رکن سومپّا کوٹیان کے گھر میں چوروں نے دن دہاڑے لوٹ کی واردات انجام دی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے دن گھر والے الّیپاڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ صبح 11.30بجے سے دوپہر 1بجے درمیان گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر چو راندر گھس آئے اور 398 گرام وزنی سونے کے زیورات،100گرام چاندی کی اشیاء اور 15,000روپے نقدی پر اپنا ہاتھ صاف کردیا۔پولیس نے تخمینہ لگایا ہے کہ چوری کیے گئے زیورات کی مالیت 12.92لاکھ روپے ہے۔

 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدول اداوت، انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج اور سب انسپکٹر پرسنّانے دیگر پولیس عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔بنٹوال مضافاتی پولیس اسٹیشن میں کیس درج لینے کے ساتھ ہی فنگر پرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: